کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ملک بھر کے اسکولوں کو فیفا کے عالمی تعلیمی و کھیلوں کے منصوبے’’ فٹ بال فار اسکول ‘‘ پروگرام میں حصہ لینے کی دعوت دیدی۔ یہ بین الاقوامی پروگرام 4 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کیلئے ترتیب دیا گیا ہے ۔پروگرام کے موجودہ مرحلے میں شرکت کیلئے آخری تاریخ 31دسمبر 2025 ہے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ فیفا اسکولوں میں فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کیلئے خصوصی تربیتی کورسز کا بھی انعقاد کرے گا جو آن لائن یا باقاعدہ کلاسز کے ذریعے ہو سکتے ہیں۔ میں تمام اسکولوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس پروگرام کا حصہ بنیں۔