کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی جانب کارکردگی دکھا کر شہرت حاصل کرنے والے لیٖفٹ آرم فاسٹ بولرسلمان مرزا نے اتوار کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں اپنا ڈیبیو کیا اور دوسری ہی گیند پرتنزید حسن کی وکٹ حاصل کی۔ میچ شروع ہونے سے قبل فخرزمان نے سلمان مرزا کو ڈیبیو کیپ دی ۔