کراچی(اسٹاف رپورٹر) تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقا نے میزبان زمبابوے کو سات وکٹ سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی ۔ جنوبی افریقا نے تیسرے میچ میں دوسری کامیابی حاصل کی جبکہ زمبابوے کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست ہوئی۔ ہرارے میں اتوار کو زمبابوے نے برائن بینٹ 61 اور ریان برل 36 ناٹ آؤٹ کی مدد سے چھ وکٹ پر144رنز بنائے۔ پروٹیز تین وکٹ پر ہدف پورا کرلیا۔ کپتان رسی وان ڈر ڈوسن نے52اور روبن ہرمن نے 63رنز بنائے۔