کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد آصف اور نسیم اختر نےسارک اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔ کولمبو میں ایونٹ میں دوسرے دن محمد آصف نے نیپالی کھلاڑی کو شکست دی جبکہ نسیم اختر نے اپنے دو میچز میں بالترتیب بھارتی اور سری لنکن کھلاڑی کو زیر کیا۔ ناک آؤٹ میچز جمعرات کو ہونگے۔