• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنل ناصر تنگ صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن منتخب

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹا ف رپورٹر) کرنل (ر)ناصر اعجاز تنگ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر جبکہ میجر عرفان یونس بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ سابق صدر خالد محمود کو تاحیات اعزازی صدراور بیگم عشرت اشرف کو چیئرپرسن بنا دیا گیا۔ لاہور میں باکسنگ فیڈریشن کے انتخابات میں کیپٹن محمد کامران نائب صدر، محسن علی چوہدری ایسو سی ایٹ سیکرٹری ، مس عابدہ چنگیزی کو ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کرنل (ر) ناصر اعجاز کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کے آئین میں چند ترامیم کی گئی ہیں، باقاعدہ انتخابی عمل مکمل کرکے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید