• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 17 انٹر زونل کرکٹ زون چھ وائٹس کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی انڈر-17انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں زون چھ وائٹس نے زون ایک وائٹس کو 101 رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 8وکٹ پر 219رنز بنائے۔ محمد اذان 60، طلال محمود نے 41رنز بنائے۔ عبدالمعیز نے 39 رنز دیکر 5 وکٹ لیے ۔ ناکام ٹیم 118رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ اسد عمر نے24رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
اسپورٹس سے مزید