• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس دینے میں کون سا شہر سرفہرست رہا؟ رپورٹ جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک کے کون کون سے شہروں نے 24-2023ء میں کتنا ٹیکس دیا؟ ایف بی آر نے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں پہلا نمبر کراچی کا ہے، ٹیکسوں کی ادائیگیوں کی فہرست میں دوسرا نمبر لاہور اور تیسرے نمبر پر اسلام آباد ہے۔

ایف بی آر نے رپورٹ میں کہا ہے کہ کراچی کے لارج ٹیکس آفس نے مجموعی طور پر 2 ہزار 522 ارب روپے سے زائد مالیت کا ٹیکس جمع کیا، لارج ٹیکس آفس کراچی نے 24-2023ء میں انکم ٹیکس کی مد میں ایک ہزار 360 ارب روپے سے زائد وصولیاں کیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  کراچی میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایل ٹی او کراچی کی وصولیوں کا حجم 13کروڑ 63 لاکھ روپے رہا جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں ایل ٹی او کراچی نے 1 ہزار ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کیں۔

ایل ٹی او لاہور نے 24-2023ء میں ایک ہزار 402 ارب روپے سے زائد مالیت کے محصولات وصول کیے۔

ایف بی آر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد لارج ٹیکس آفس نے 1 ہزار 164 ارب روپے کا مجموعی ٹیکس جمع کیا۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد ریونیو شارٹ فال میں کچھ کمی ہو گی۔

تجارتی خبریں سے مزید