پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ شیڈول 2025ء کی رونمائی کر دی گئی۔
اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر میر نے کہا ہے کہ کرکٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے پلان ترتیب دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ٹیلنٹ کو سامنے لانا مقصد ہے، اس سال ڈومیسٹک کے 125 میچز کھیلے جائیں گے۔
عامر میر کا کہنا ہے کہ اسٹرائیکر اسکواڈ عبدالرزاق کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کے مشیر نے کہا کہ اسٹرائیکر اسکواڈ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے، کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہو گا۔