• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارم اپ میچ، ایتھانیز 99 پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کے 7 وکٹ پر 273

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز نے جمعے کو وارم اپ میچ سے دورے پاکستان کا آغاز کر دیا۔ مہمان بیٹرز نے اچھی بیٹنگ پریکٹس کی، نوجوان الیک ایتھانیز ایک رن کی کمی سے سنچری نہ بناسکے۔ کپتان کریگ براتھویٹ نے جارحانہ انداز اپنایا۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان شاہینز کے خلاف میں تین روزہ وارم اپ کے پہلے دن پہلی اننگز میں 74اوورز کی بیٹنگ میں 7 وکٹوں پر 273 رنز بنائے تھے۔ وارم میچ نان فرسٹ کلاس میچ ہے ۔ اسلام آباد کلب میں مہمان ٹیم کی اننگز کی خاص بات الیک ایتھاناز کی عمدہ بیٹنگ تھی جنہوں نے پندرہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 99 رنز اسکور کیے۔کپتان کریگ براتھ ویٹ اور میکائل لوئس نے34 ۔34 رنز اسکور کیے۔ شاہینز کی طرف سے رمیز جونیئر سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے 40 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ احمد صفی عبداللہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 جنوری اور دوسرا 25جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید