• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کا عالمی ٹور ایڈم برج سے شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کے ورلڈ ٹور کا اعلان کیا ہے۔ ٹرافی پورے ایشیاء میں سفر کرے گی، ٹور کا آغاز بھارت اور سری لنکا کو ملانے والے مشہور ایڈم برج سےکیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کو ٹرافی کو اومان کے ایوینیو مال اور امارات کرکٹ اکیڈمی میں رکھی جائے گی۔ جس کے بعد ٹرافی بھارت کے علاوہ دوسرے میزبان ملک سری لنکا میں بھی نمائش کے لئے رکھی جائے گی۔ عمان قطر، نیپال ،بحرین اور منگولیا میں بھی ٹرافی ٹور کا انعقاد ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کو ٹی ٹوئنٹی لیگز، دو طرفہ سیریز ، اسکولز اور تاریخی مقامات پر شائقین کیلئےرکھا جائے گا۔