• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کے مرض سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، جاوید میاں داد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں دادکا کہنا ہے کہ میں بالکل صحت مند ہوں ۔ بدھ کو جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خبریں دینے والے مجھ سے تصدیق کر لیتے ، میں نے طویل عرصہ انٹر نیشنل کرکٹ کھیلی اور اب بھی ریگولر واک کرتا ہوں ، دل کے عارضے اور اینجیو گرافی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹروں نے جاوید میاں دادکے ضروری ٹیسٹ کے بعد صحت مند قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق جاوید میاں داد نے اسپتال والا لباس پہنا ہوا ہے جس میں وہ این آئی سی وی ڈی میں سہولیات پر اطمینان کا اظہارکیا۔

اسپورٹس سے مزید