• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم بگ بیش کے دوسرے میچ میں بھی ناکام، 9 رنز بناسکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابر اعظم آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے اپنے ابتدائی دونوں میچوں میں ناکام رہے۔بدھ کو سڈنی میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم 9 رنز بناکر لیوک ووڈ کی گیند پر کیچ ہوگئے۔ پہلے میچ میں بابر اعظم پہلے میچ میں 2 رنز بناسکےتھے۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے میچ تین وکٹ سے جیت لیا۔ حسن علی نے چار اوورز میں36رنز دیئے۔ اور دو گیندوں پر چار رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلوادی۔ میچ سے قبل سڈنی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور دونوں ٹیموں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی۔

اسپورٹس سے مزید