• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولو گراؤنڈ میں وی آئی پی شخصیت کی بیٹی کی شادی، اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولو گراؤنڈ میں وی آئی پی شخصیت کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے باعث اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پولو گراؤنڈ میں جمعہ کی سہ پہر وی آئی پی شخصیت کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے باعث ٹریفک پولیس کی جانب سے دوپہر 12 بجے سے شام 6بجے تک ایوان صدر روڈ فوارہ چوک سے کھجور چوک تک دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا جس کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔شادی میں وی وی آئی پیز اور ایک شخصیات کی آمد کے باعث شہری خوار ہو گئے اور شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا۔تقریب کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ ،ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ ،دین محمد وفائی روڈ،ایم آر کیانی روڈ ، سرور شہید روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، شاہراہ فیصل ،کالا پل ،ایم اے جناح روڈ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ بعد ازاں شادی کا پروگرام ختم ہونے کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لیے کھولا گیا تاہم دفاتر کی چھٹی کے باعث ٹریفک کی روانی کو بحال ہونے میں کی گھٹنے لگ گئے۔

ملک بھر سے سے مزید