• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: سنجدی کوئلہ کان میں پھنسے 8 مزدوروں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کوئٹہ میں واقع سنجدی کوئلہ کان میں پھنسے 8 مزدوروں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) حکام کے مطابق کان سے گزشتہ روز 4 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

پی ڈی ایم اے کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں 2 روز قبل گیس دھماکے کے باعث 12 کان کن پھنس گئے تھے۔

چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان عبدالغنی کا کہنا ہے کہ 9 جنوری کی شب کوئٹہ سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر سنجدی کول فیلڈ کی کوئلہ کان میں میتھین گیس کے دھماکے سے کوئلہ کان بیٹھ گئی تھی۔

دھماکے کے نتیجے میں 12 کان کن چار ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنس گئے تھے جن کو نکالنے کے لیے محکمہ معدنیات، پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید