ایران میں فضائی دفاعی مشقیں کی گئیں۔ تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق مشقیں فردو اور خنداب کے فضائی دفاعی علاقوں میں کی گئیں۔
ایرانی فوج کے مطابق فضائی دفاعی مشقوں میں نئے ڈرونز اور میزائلوں کی آزمائش کی گئی۔
ایرانی فوج کا مزید کہنا ہے کہ جوہری تنصیبات کی میزائل حملوں سے حفاظت کی مشق بھی کی گئی۔
ایرانی فوج کے مطابق فوجی مشقیں مارچ کے وسط تک جاری رہیں گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مشقوں کا مقصد ممکنہ حملوں کے خلاف فضائی دفاعی نظام کی صلاحیت بڑھانا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مشقوں کا مقصد دشمن کے ممکنہ حملوں کے خلاف جنگی تیاری کا جائزہ لینا بھی ہے۔