ریاض (اے ایف پی) ایران اور سعودی عرب بحیرہ احمر میں مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
یہ بات ایک ایرانی رپورٹ میں بتائی ہے جس کی تاحال ریاض نے تصدیق نہیں کی ہے، یہ دونوں بڑی علاقائی طاقتوں کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی فوجی مشق ہوگی ۔
ایرانی نیوز ایجنسی اثنا نے ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں مشترکہ مشقوں کا اہتمام کرنے کا کہا ہے ۔