• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن الاشرفی الجیلانی اور راحیل الاشرفی الجیلانی کو خلافت دینے کی تقریب

سوئٹزرلینڈ (پ ر) غوث العالم محبوب یزدانی حضرت مخدوم میراوحدین سلطان جہانگیرسمنانی رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت عبدالرزاق نورالعینؒ کو اپنا خلیفہ اعظم مقرر کیا جو حضرت غوث اعظم عبدالقادرجیلانیؒ کی نسبی اورحضرت جہانگیرسمنانی کی روحانی اولاد ہیں، اس سلسلہ قادریہ اشرفیہ میں آج بھی اپنی اولادوں، علمائے کرام اور مریدین کو خلافت دینے کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلہ کے چشم وچراغ سید علی الاشرفی الجیلانی نے زیرصدارت سید عالمگیر الاشرفی الجیلانی اپنے بھتیجوں سید احسن الاشرفی الجیلانی اور سید راحیل علی الاشرفی الجیلانی کو خلافت سے نوازا، اس موقع پردوسرے خلیفہ سید زین الاشرفی الجیلانی سید رمیز الاشرفی الجیلانی اور کثیر تعداد میں عقیدت مند اور مریدان نے شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید