وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) والدین سے حسن اخلاق کا رویہ سب سے بڑی عبادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالم دین مولانا ارشد جمیل نے سیاسی وسماجی شخصیت امیر زمان حنفی کی والدہ کی سالانہ دعائیہ محفل میں کیا۔ مولانا ارشد جمیل نے کہا اپنے والدین کیلئے آپ کا دیا ہواصدقہ ان تک پہنچتا ہے ۔انہوں نے کہا مادیت کے اس دور دنیا سے امیدیں نہ کریں، والدین کے ساتھ اپنا رشتہ ختم نہ کریں، ہر وقت ان کیلئے کریں۔ ماں باپ بڑھاپے میں اپ کی طرف دیکھتے ہیں، ان کی خدمت کریں، آج ہمارا معاشرہ اسلام سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ دعائیہ محفل میں صحبت علی حنفی، غضنفر علی حنفی، قمر الزماں حنفی، مظفر علی حنفی، خضر زمان حنفی، امجد علی حنفی، ناصر الزماں حنفی، ہاشم زمان حنفی، اعظم خان، گلتاسب خان، حاجی محمد عظیم، طفیل الزماں، ایاز نذیر، مشتاق حسین، سالار کاظم حسین، نوید پٹھان، یاسر شاہ ودیگر نے شرکت کی۔