• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ یارکشائر: ٹرک کی ٹکر سے پولیس افسر اور ایک شخص ہلاک

لیڈز(زاہدانور مرزا) نارتھ یارکشائر میں ٹرک کی ٹکر سے پولیس افسر اور ایک شخص جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق نارتھ یارکشائر پولیس افسر ایک ٹرک کے ٹکرانے سے جاں بحق ہو گئی جب وہ ایک حادثے کے مقام پر مدد کر رہی تھیں۔ 45سالہ پی سی روزی پرائر ہفتہ کو صبح جی ایم ٹی پر بگبی، تھرسک کے قریب اے 19پر موجود تھیں جب ٹرک نے ان کو اور حادثے میں شامل ایک کار کے ڈرائیور اور مسافر کو ٹکر مار دی۔مس روزی ڈیوٹی پر نہیں تھیں لیکن رک کر 41سالہ ریان ویلفورڈ کی مدد کر رہی تھیں جو پہلے حادثے میں ملوث تھے۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 65سالہ ٹرک ڈرائیور جو کہ نارتھمبرلینڈ کے بیروک اپون ٹوئیڈ کا رہائشی ہے، کو خطرناک ڈرائیونگ کے ذریعے موت کا سبب بننے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے تحقیقات کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔مسٹر ویلفورڈ کی کار میں سوار ایک نوجوان لڑکا اسپتال میں سنگین لیکن مستحکم حالت میں ہے۔نارتھ یارکشائر کے چیف کانسٹیبل ٹِم فوربر نے کہا ہے کہہمارے لیے انتہائی افسوس کے ساتھ پی سی روزی پرائر کی ہفتے کی صبح وفات کی تصدیق کرنی پڑ رہی ہے،یہ یقینی طور پر ایک نہایت ہی تکلیف دہ اور دل توڑ دینے والا واقعہ ہے جو ہر ایک کے لیے شدید صدمے کا باعث ہے۔مس پرائر نے مئی 2022میں ایک طالب علم افسر کے طور پر نارتھ یارکشائر پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ان کے خاندان نے انہیں "ایک محبت کرنے والی ماں، بیوی، بیٹی، بہن اور پھپھو" کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ "انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔مسٹر ویلفورڈ کے خاندان نے کہا کہ وہ محنتی اور محبت کرنے والے والد، شوہر، بیٹے اور بھائی تھے۔ انہیں ان کے خاندان اور دوست ہمیشہ یاد کریں گے۔
یورپ سے سے مزید