• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر کی ناقص پالیسیوں سے ترقی کا پہیہ رک گیا، مسعود جنجوعہ

مانچسٹر (ہارون مرزا) معروف برطانوی امیگریشن قانون دان مسعود اقبال جنجوعہ نے کہا ہے کہ موجودہ لیبر حکومت سے عوام کو بے پناہ توقعات وابستہ تھیں مگر ان کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی ترقی کا پہیہ رک گیا ہے اور معیشت تیزی کے ساتھ تنزلی کا شکار ہے۔ تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوم کو سنہری خواب دکھائے گئے مگر جلد ہی انکا پول کھل گیا ہے۔ بریگزٹ کے بعد اب 48مختلف ممالک کے سیاحوں کو برطانیہ آنے کے لیے درخواست دینے کاپابندکردیاگیا ہے برطانیہ جو سیاحت سے کثیر زر مبادلہ کماتا تھا سے اب اس سے محروم ہوجائے گا۔دوسری طرف اوورسیز طالب علموں کو بھی سنہرے خواب دکھاکر کنگال کیا جا رہا ہے جبکہ ان کا برطانیہ میں مستقبل بھی محفوظ نہیں رہا۔برطانیہ نے 8جنوری سے اپنا ای ٹی آئی اے ایس سسٹم شروع کر دیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں غیر یورپی مسافروں کیلئے بھی اسے لاگو کر دیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم تمام کمیونٹیز لیبرحکومت کی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں۔ اب اگر اس وقت عام انتخابات منعقد ہوجائیں تو لیبر ایک بھی سیٹ حاصل نہ کر سکے گی۔ پنشنرز اور بینفٹ حاصل کرنیوالوں کے ساتھ بھی سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔دوسری طرف برطانیہ فلاحی ممالک کا واویلا بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضحکہ خیز پالیسیاں حکومت کے لیے نیک شگون نہیں ہیں۔
یورپ سے سے مزید