• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ ورزش سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، رپورٹ

لیڈز (نمائندہ جنگ) روزانہ ورزش کرنا کچھ لوگوں کے لیے مشکل ہو سکتا ہے لیکن ان تمام لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر انسان روزانہ تھوڑی سی چہل قدمی کر لے تو اس کے بھی صحت پر حیرت انگیز اثرات دیکھنے کو ملیں گے۔ رپورٹ میں بتایا ہے کہ روزانہ 11منٹ کی اعتدال سے بھرپور ورزش کینسر، قلبی امراض یا قبل از وقت موت کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔ اس حوالے سے نیشنل جیوئش ہیلتھ میں قلبی روک تھام اور فلاح و بہبود کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اینڈریو فری مین نے کہا کہ اگر کسی انسان کے لیے ورزش کرنا بہت زیادہ مشکل ہے تو روزانہ5 منٹ کی چہل قدمی سے بھی حیرت انگیز فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے ایک دن میں30منٹ کی ورزش کرنے کا مشورہ دیا جس میں تیز چلنا اور ویٹ لفٹنگ شامل ہے۔ ائر پورٹس کے قریب رہنے والوں کو دل کا دورہ پڑنے یا فالج ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں:تحقیق ڈاکٹر اینڈریو فری مین نے کہا کہ جن لوگوں کا جسم ورزش کا عادی نہیں ہے اور انہوں نے اسے اپنی عادت بنانے کے لیے ابھی ورزش کرنا شروع کی ہے تو ان کے لیے اس طرح30 منٹ تک ورزش کرنا مشکل ہو گا۔
یورپ سے سے مزید