کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق صدر سجن یونین اور چئیرمن ٹورنامنٹ کمیٹی آر۔سی۔اے کراچی خالد نفیس کے بڑے بھائی سابق ڈائریکٹر لانڈھی ٹاؤن نزہت علی کا قضاالہی سے انتقال ہوگیا جن کی نمازِ جنازہ جامع مسجد ذکریا گلستان جوہر بلاک 16 میں ادا کی گئی جس میں ٹاؤن چئیرمن لانڈھی عبدالجمیل خان، ٹاؤن چئیرمن شاہ فیصل گوہر خٹک،سابق صدر کے سی سی اے اور سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز احمد فاروقی، سابق ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ملیر مختار علی پلیجو، سابق سیکریٹری پبلک سیفٹی کمیشن محمد ماجد خان ،صدر سجن یونین زوالفقار شاہ، صدر بازار ایسوسی ایشن کراچی رفعت علی، کورنگی ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن اور ماڈل کالونی ٹاؤن کے افسران و ملازمین اور کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی سوئم بروز پیر بعد نمازِ عصر ریلوے سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک 16 میں گھر پر ہوگا۔