کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈمپر کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں کار سوار 35 سالہ نادر ولد نور محمد جاں بحق اور 30 سالہ طارق ولد نظام الدین زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق تیز رفتار کار سڑک پر مخالف سمت سے آرہی تھی کہ سامنے سے آنے والے ویگو ڈالے کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ اور بجلی کے گھمبے سے جا ٹکرائی ،حادثے کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی،متوفی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا رہائشی ، آبائی تعلق شکارپور سے بتایا جاتا ہے۔