کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ریلوے کالونی کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر 22 سالہ معمر اسلام ولد نور اسلام جاں بحق ہوگیا ، لاسی گوٹھ قبرستان کے قریب 40 سالہ شخص ، نیوکراچی بشیر چوک کے قریب 45سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں ، سردخانے منتقل کردیں ، پولیس کے مطابق دونوں افراد نشے عادی معلوم ہوتے ہیں۔