کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کورنگی ڈیڑھ نمبر میں گھر سے 30 سالہ ناصر ولد احمد حسین کی پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے، ورثاء نے پولیس کو بتایا کہ وہ ان دنوں بیروزگار اور معاشی پریشانیوں سے تنگ تھا ۔