کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی کراسنگ کے قریب ڈاکؤوں نے متعدد افراد کو لوٹ لیا ،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر آ نے والے 3 ڈکیتوں نے پہلے گن پوائنٹ پر بس اسٹاپ پرکھڑے نوجوان کولوٹا، چنگچی رکشا میں سوار شہریوں سے بھی رقم، موبائل فونز اور قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوگئے ، ضلع کورنگی میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافے کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔