کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی میں ملوث 2 مسافروں سالار علی اور سلمان علی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، سلمان علی وزٹ ویزے پر تھائی لینڈ جا رہا تھا، پاسپورٹ پر بیرون ملک روانگی کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی، سالار علی وزٹ ویزے پر ملائیشیاء جا رہا تھا، 6 لاکھ روپے ایجنٹ کو دئیے، ایجنٹ نے ملائیشیاء پہنچ کر ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیا تھا ۔