کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس کراچی نے ایک گم شدہ مسافر بچی آمنہ کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا ، ترجمان کے مطابق ساہیوال سے ایک خاندان بدھ کو خیبر میل کے ذریعے ڈرگ روڈ اسٹیشن پہنچا تھا ، بچی بچھڑ کر پارکنگ ایریا سے غلطی سے ایک دوسرے خاندان کے ساتھ رکشا میں بیٹھ گئی جسے رکشا ڈرائیور سے رابطہ کر کے ڈالمیا کے علاقےسے تلاش کرلیا گیا ۔