کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نےاسکریپ کے سامان کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقوم سے نئے ٹرک خرید لئے ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت میں مختلف محکموں کو نئے ٹرکس کی فراہمی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں میئر کراچی نے کہا کہ سٹی کونسل سے اجازت لے کر ناکارہ اور غیر استعمال شدہ اسکریپ کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا، جس کے ذریعے 227 ملین روپے حاصل ہوئے اس رقم سے پانچ نئے بڑے ٹرک خریدے گئے ہیں، جن میں سے دو گاڑیاں ای این ایم جبکہ ایک ایک گاڑی انسداد تجاوزات، پارکس اور ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کی جا رہی ہے۔