کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و چیئرمین زہرااکیڈمی پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ علامہ ساجد نقوی اتحاد بین المذاہب و مسالک کے بانیان میں سے ہیں ،وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے منعقد کانفرنس میں شرکت کے مو قع پر ان کا کہنا تھا اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے جس میں دوسرے مذاہب کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنے اور انہیں بر داشت کر نے کا حوصلہ اور روایت موجود ہے۔