• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کے اقدامات پر تاجروں کے شدید تحفظات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے انتظامیہ کے اقدامات پر تاجروں کے شدید تحفظا ت ، تاجروں کا کہنا ہے کہ دکانیں سیل ہونے کے باوجود سڑکوں پر کاروبار اور پارکنگ جاری رہتی ہے،فٹ پاتھ پر دکانداروں کی جگہ پتھارے والوں کاقبضہ ہو جاتاہے،آپریشن کے دوران پتھارا مافیا عارضی طور پر بھاگ جاتی ہے بلکہ انہیں آپریشن سے پہلے خود اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ اظلاع دے دیتا ہے اس طرح ان کی ریڑھیاں اور پتھارے محفوظ رہتے ہیں نشانہ صرف دکاندار بنتے ہیں اور ان کی دکانیں سیل کر دی جاتی ہیں بعد میں دکانیں ڈی سیل کرنے کی سخت شرائط بھی سمجھ سے بالاتر ہیں، پتھاروں کے نہ لگنے کی ذمہ داری دکاندار کو دینا انتظامی ناکامی ہے تاجروں نے کہا کہ وہ کروڑوں روپےکے ٹیکس اور بھتہ مافیا کے نرغے میں ہیں اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو وہ کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید