کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی نے گجرات میں تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے پُرامن قافلے میں شامل گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ کارروائی نہ صرف آئینی جدوجہد پر حملہ بلکہ ملک میں پُرامن سیاسی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنے کی کھلی کوشش بھی ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔