• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی او اے نے نیٹ بال فیڈریشن کی رکنیت بحال کردی

کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن نے13سال بعد پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی رکنیت بحال کردی، جس کے تحت ابتدائی طور پر فیڈریشن کو پلئینگ حقوق دئیے گئے ہیں، ایک سال تک آبزرویشن کے بعد نیٹ بال فیڈریشن کو ووٹ کاسٹ کرنے کے حقوق دئیے جائیں گے،2012میں ملک میں بنائی جانے والی متوازی پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کا ساتھ دینے پر نیٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی گئی تھی اور اس کے ایک عہدے دار پر دس سال کی پابندی بھی عائد کی گئی تھی ۔
اسپورٹس سے مزید