ملتان( سٹاف رپورٹر)پاکستان اوپن اینڈ ملز ایسوسی ایشن کے ملتان زون کا اجلاس منعقد ہوا ،ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم حیات قریشی نے اجلاس میں پاکستان او پن اینڈ ملز ایسوسی ایشن کےملتان ریجن میں ری سائیکلنگ ملز انڈسٹریز کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا اور ری سائیکلنگ ملز انڈسٹریز کو درپیش مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کی رجسٹر یشن کا عمل تیزکیا جائے گا، کاٹن ویسٹ کی خریدار ی صافی وزن کے ساتھ کی جائے گی، صنعت کاروں کے باہمی تنازعات کے حل کیلئے اے ڈی آر لاہور کی خدمات حاصل کی جائیں گی جس کے چیئر مین شیخ محمد علی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ہیں اجلاس میں ممبران کی متفقہ رائے سے فیصلہ کیا گیا پاکستان اوپن اینڈ ملز ایسوسی ایشن کا ایک وفدوزارت صنعت و پیداوار کی قائم کمیٹی کے چیئر مین ممبر قومی اسمبلی حفیظ الدین پیرزادہ سے ملاقات کر کے انڈسٹری کی مشکلات سے آگاہ کرے گا۔اجلاس میں ایگزیکٹو کیمٹی کے ممبران خواجہ محمدعلی،ر احیل اعجاز، چوہدری احسان،محمد طارق، احمد بن نوید،عبدالرحمن،چوہدری حسن،محمد ناظم،طارق مقصود شامل ہیں۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان اوپن اینڈملز ایسوسی ایشن ملتان ذون کے چیئر مین چودھری ذوالفقار علی نے کہا پوری دنیا میں ری سائیکلنگ کو اہمیت دی جاتی ہے۔ ری سائیکلنگ انڈسٹریز نہ صرف ماحول کو آلودگی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں بلکہ یہ مقامی معیشت کو بھی مستحکم کرنے کا ذریعہ ہے۔