ملتان (سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی شعبہ سائیکالوجی کے زیراہتمام صدمےکے شکار افراد سے متعلق آگہی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا جس کی ریسوس پرسن سینئر سائیکالوجسٹ، منیجر ویمن پروٹیکشن سنٹر منیزہ منظور بٹ تھیں، انہوں نے طلبہ کو تشدد سے متاثرہ افراد کے ساتھ اخلاقی، حساس اور ہمدردانہ انٹرویو تکنیکس سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں پیشہ ورانہ تربیت، نفسیاتی تحفظ کی فراہمی اور غیر جانبدارانہ و مہربانانہ رویہ اختیار کرنا نہایت ضروری ہے، ورکشاپ میں ڈاکٹر صادقہ مشرف، سربراہ شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی و ڈائریکٹر کاؤنسلنگ اینڈ ویل بیئنگ سینٹر اور طالبات بھی موجود تھیں۔