• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں ٹریفک حادثہ، طالبعلم زخمی،ایک طلبہ تنظیم کے سابق صدرکا ڈسپنسری پر دھاوا‘ فائرنگ کرکے فرار

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں ایک طالبعلم مہر محمد ڈار موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ ایک گاڑی جس کو محمد عثمان چلارہا تھا نے ٹکر ماری جس سے محمد ڈار زخمی ہوگیا،وہاں پر موجود طلبا اسے یونیورسٹی کی ڈسپنسری لائے ،اس دوران اچانک پی ایس ایف کا سابق صدر رانا زاہد آٹھ سے دس نامعلوم کے ہمراہ ڈسپنسری پر آیا اور ڈاکٹر منصور سے زخمی طالب علم کو فوری علاج کرنے بارےتلخ کلامی شروع کردی اور تشدد کا نشانہ بنایا،اسی دوران رانا زاہد نے فائرنگ شروع کر دی بتایا گیاہے کہ فائرنگ کرنے والا محمد زاہد کو لڑائی جھگڑے کی بنا پر دوبار یونیورسٹی سے خارج کیا گیا۔
ملتان سے مزید