• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کی کھلی کچہری عوامی توقعات پر پورا نہ اُتر سکی، شہری مایوس

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان کی جانب سے منعقد کی گئی کھلی کچہری عوامی توقعات پر پورا نہ اُتر سکی،شہری بڑی تعداد میں شکایات لے کر پہنچے مگر مؤثر کارروائی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے رہے۔ دوسری جانب شہر میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ ریکوری کی شرح صفر کے برابر بتائی جا رہی ہے۔ سی سی ڈی کے افسر کامران خان کا کہنا ہے کہ انہیں ریکوری سے روک دیا گیا ہے، جبکہ سی پی او کا مؤقف اس کے برعکس ہے۔ ان کے مطابق ڈاکو اور چور پکڑنے اور ریکوری کروانے کی ذمہ داری بھی سی سی ڈی کو ہی ادا کرنی چاہیے ۔ دونوں اداروں کے باہمی اختلافات اور غیر واضح پالیسیوں کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔باوثوق ذرائع کے مطابق آر پی او ملتان مبینہ طور پر کورس پر روانہ ہو رہے ہیں جبکہ ایک ضلعی افسر آر پی او ملتان کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے متحرک ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ افسر اس مقصد کے لیے گیلانی ہاؤس کے متعدد چکر لگا چکا ہے،عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے جرائم، ریکوری میں کمی اور پولیس ڈیپارٹمنٹس کے باہمی اختلافات کا فوری نوٹس لیا جائے ،اس بارے میں ترجمان ملتان پولیس راؤ کاشف سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے کی ریکوریاں سی پی او ملتان نے کی ہیں سی سی ڈی اور ملتان پولیس ہم آہنگ ہو کر کام کر رہے ہیں دونوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
ملتان سے مزید