• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرشیہر آہی ایوَرَن یونیورسٹی ترکیہ کے پروفیسر ڈاکٹر مصطفی خان کا ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر مصطفی خان، کرشیہر آہی ایوَرَن یونیورسٹی ترکیہ، نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں اسکالرز نے زراعت کے مختلف شعبہ جات پر تفصیلی گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ جدید تحقیق اور تعلیمی تعاون کے ذریعے دونوں ممالک میں زرعی شعبے کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے۔اس ملاقات کے دوران پروفیسر ڈاکٹر مصطفی خان اور پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کے ساتھ پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، ڈاکٹر ایگریکلچرل اینڈ ریسورس اکنامکس اور محمد ارقم اقبال بھی موجود تھے۔ ملاقات میں زرعی یونیورسٹیوں کی مینجمنٹ اور تعلیمی معیار میں بہتری لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملتان سے مزید