ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، جس میں 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو خصوصی حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں تک رسائی یقینی بنا رہی ہیں اور شہریوں میں حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت سے متعلق آگاہی بھی فراہم کر رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ویکسینیشن مہم کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی ویکسینیشن میں بھرپور تعاون کریں تاکہ وبائی امراض کا پھیلاؤ روکا جا سکے ۔