• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری کا اظہار تشویش

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے فیصل آباد اور ملتان میں ڈینگی کیسز کے تیزی سے بڑھتے ہوئے رحجان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع میں فوری طور پر انسدادی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، گروپ کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل آباد اور ملتان میں ڈینگی بخار کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ انسدادی مہم میں سنگین خامیاں اور کمزوریاں صورتحال کو مزید بگاڑ رہی ہیں ،ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی 180ویں اور 181ویں میٹنگز اور انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو ان اضلاع میں ڈینگی کی باقاعدہ وبا پھوٹنے کا خدشہ ہے۔
ملتان سے مزید