• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل چوری، موبائل سنیچنگ اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس محافظ اسکواڈ ٹیم کی بڑی کارروائی، موٹرسائیکل چوری،موبائل سنیچنگ اور رابری کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ٹارگٹ افینڈر گرفتار ٹارگٹ افینڈرز اور اشتہاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران محافظ سکواڈ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری،موبائل سنیچنگ اوررابری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم راشد عرف راشی کو گرفتار کر لیا۔یہ اہم کارروائی انچارج محافظ اسکواڈ مہرشاہدنواز ہراج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی۔پولیس ٹیم محافظ اسکواڈ نے E Police Application کی مدد سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا جو ٹارگٹ افینڈر تھا کو گرفتار کیا، جو طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے فرار تھا۔ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ ممتازآبادپولیس کے حوالے کردیا گیا ۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹارگٹ افینڈرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ملتان سے مزید