• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے شہر میں ڈکیتی اور چوری کے الزام میں 38 مقدمات درج کرلئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر میں ڈکیتی و چوری کے الزام میں 38مقدمات درج کر لیے ۔تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے شعیب اسلم سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد آیان سے نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر 1لاکھ 39ہزار لوٹ کر لے گئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے لال خان سے نقدی 35ہزار نامعلوم ملزمان چھین لیئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد سلیم سے ڈاکووں نے نقدی و موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے نعمان سعید ، محمد عمیر جلیل آباد کے علاقے عبدالرحمن چہلیک کے علاقے ندیم مختیار ،محمد خلیل کے موبائلزفونز مظفر آباد کے علاقے رمضان کا سامان شاہ شمس کے علاقے حاجی عبدالستار کے طلائی کانٹے و نقدی نیوملتان کے علاقے عمیر منظور کا پمپ شعیب احمد کی موٹرسائیکل سلیم شاہ کی نقدی 50ہزار شاہ رکن عالم کے علاقے عظمان علی ،رفیق ،اویس کے موبائلزفونز تنویر شہزاد کی بیٹری سیتل ماڑی کے علاقے عبدالوہاب ،اصغر کی موٹرسائیکلیں دہلی گیٹ کے علاقے عرفان کا موبائل دولت گیٹ کے علاقے راول کی موٹرسائیکل اویس جعفر ،محمد احمد کے موبائلزفونز لوہاری گیٹ کے علاقے عمران احمد کی موٹرسائیکل سٹی جلالپور کے علاقے غلام مصطفی کی بیٹری مختار کے بکرے مشتاق احمد کا پمپ تار وغیرہ صدر جلالپور کے علاقے ملک اعجاز رسول کے انورٹر راجہ رام کے علاقے شفاعت الرحمن کا سامان نور محمد کا بکرا گلگشت کے علاقے علی کا موبائل بی زیڈ کے علاقے بلال مویشی حسین کا سامان حماد کی موٹرسائیکل اور قادر پورراں کے علاقے وسیم مویشی چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید