• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024میں470کاریں چوری 15ڈاکوؤں نے چھین لیں

لاہور(کرائم رپورٹرسے) شہر میں 2024ء کے دوران 470کاریں چوری ہوگئیں 15 اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں، کار چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 99 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن کار چوری کی95 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن کار چوری کے92 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 78، سٹی ڈویژن سے 62کاریں چور لے اڑے، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال کار چوری کے 52 مقدمات درج کئے گئے ۔
لاہور سے مزید