• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا سال مستحق افراد کے لیے خوشحالی کا پیغام لائیگا، سہیل شوکت

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ نیا سال مستحق اور خصوصی افراد کی زندگیوں میں خوشحالی، آسانیاں اور سہولتیں لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی وژن کے تحت “ہمت کارڈ”، “دھی رانی پروگرام” اور خصوصی افراد کے لیے اسسٹیو ڈیوائسز جیسے فلاحی منصوبے نئے سال میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔ سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے تحت جاری تمام فلاحی منصوبے عام آدمی کو باوقار زندگی فراہم کرنے کی عملی ضمانت ہیں اور حکومت معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔
لاہور سے مزید