• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹاپ اینڈ سرچ مہم2025،ایک کروڑ 48 لاکھ 39ہزار مشکوک افراد کو چیک کیا گیا

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) نے سال 2025 کی مجموعی کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کر دیے،ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو نے سال 2025 کے دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونے والی 5943 درست کالز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کیا۔ سٹاپ اینڈ سرچ مہم کے دوران 1 کروڑ 48 لاکھ 39 ہزار 26 مشکوک افراد اور 1 کروڑ 21 لاکھ 72 ہزار 881 گاڑیوں و موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔پٹرولنگ کے دوران ڈولفن اور پی آر یو نے 86 سٹریٹ کریمنلز سمیت سنگین جرائم میں ملوث 20 ہزار 468 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈکیتی، چوری اور راہزنی میں ملوث 438 گینگز کے علاوہ 160 چور بھی قانون کی گرفت میں آئے ۔
لاہور سے مزید