• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح:چیف سیکرٹری

لاہور(خبرنگار) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ مقدس مزارات پر زائرین کے لیے بہتر، منظم اور سہولت بخش سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ احکامات دربار حضرت داتا گنج بخشؒ کے دورے کے دوران دئیے، جہاں انہوں نے محکمہ اوقاف کے توسیعی اور تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لیا، جسے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) بطور ایگزیکٹنگ ایجنسی نافذ کر رہی ہے۔ اس موقع پر انہیں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے منصوبے کے دائرہ کار، مکمل شدہ کام اور آئندہ اہداف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
لاہور سے مزید