• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کا ویژن صحت مند پنجاب جنرل ہسپتال کا مشن 2026کا اعلان

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ʼʼ صحت مند پنجاب ʼʼ اور ہیلتھ ریفارمز پالیسی کے تحت لاہور جنرل ہسپتال نے نئے سال کے آغاز پر انقلابی پروگرام ʼʼ مشن 2026ʼʼ کا باقاعدہ اعلان کردیا، جس کے تحت پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے تمام ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے نام ایک جامع پروگرام ʼʼ عہدِ انسانیتʼʼ جاری کیا ہے، جس کا مرکزی نعرہ ʼʼعلم، خدمت اور ہمدردی: ہر زندگی کا تحفظ، ہماری اولین ترجیحʼʼ مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر فاروق افضل نے امید ظاہر کی کہ 2026 امیر الدین میڈیکل کالج کیلئے جدید سہولتوں سے اراستہ کیمپس ملنے کی نوید لیکر آئیگا اس کمپس کے مل جانے سے میڈیکل سٹوڈنٹس کو تحقیق اور جدید طبی مہارتوں کے لیے بہترین ماحول میسر ائے گا، ایم ایس پروفیسر فریاد حسین نے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
لاہور سے مزید