• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی جوہری پروگرام پر فرانس، برطانیہ، جرمنی سے بات چیت آج ہو گی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ایران اور یورپی طاقتوں کی جانب سے امریکا کے دوسری بار منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکومت سنھبالنے سے پہلے جوہری پروگرام پر بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی فرانس، برطانیہ اور جرمنی سے جوہری پروگرام پر بات چیت آج جنیوا میں ہو گی، گزشتہ دو ماہ کے دوران جوہری پروگرام پر بات چیت کا یہ دوسرا دور ہو گا۔

دوسری جانب جرمن وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ مذاکرات نہیں محض مشاورت ہے۔

اس سے متعلق فرانسیسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ای تھری ممالک نے ایران کے جوہری پروگرام کے سفارتی حل کے لیے کام جاری رکھا ہوا ہے۔

فرانسیسی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران کےجوہری پروگرام پر پیش رفت انتہائی مشکل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید