کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ‘‘آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ’’میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے میزبان نے کہا کہ ٹرمپ کا جرم برقرار رہے گا مگر انہیں سزا کے طور پر نہ توجیل جانا پڑے گااور نہ ان پر کوئی جرمانہ کیا جائے گا جبکہ یہ کیس ٹرمپ کے صدر بننے کی راہ میں رکاوٹ بھی نہیں بنے گا،ٹرمپ امریکا کے پہلے صدر ہوں گے جنہیں کسی مجرمانہ کیس میں سزا ہوئی ہے،سزا سنانے کی تاریخ سامنے آنے کے بعد ٹرمپ نےجج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور مقدمے کی کارروائی سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا تھا ،ٹرمپ مجرم قرار دیدیئے گئے ہیں مگر ان کو نہ جیل جانا پڑے گا اور نہ ہی ان کی صدارت میں کوئی رکاوٹ حائل ہوگی اوروہ پہلے امریکی صدر ہوں گے جو ایک مجرم کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس میں داخل ہوں گے،ان کی کامیابی میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا ہاتھ ہے،ایلون مسک گزشتہ کئی دنوں سے ایکس پر مسلم او رپاکستان مخالف بیان پر تبصرے کررہے ہیں ان بیانات کو شیئر کررہے ہیں جن میں پاکستان اور برطانوی مسلمانوں پر تنقید کی جارہی ہے ان پر ریپسٹ ہونے کے سنگین الزامات لگائے جارہے ہیں او رایسے تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ ایلون مسک یہ سارے الزامات بغیر کسی ثبوت کے لگارہے ہیں یا حقائق کو مسخ کررہے ہیں یا پھر بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں ۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد وہ ایک بار پھر سپر پاور امریکا کے طاقتور ترین شخص بن جائیں گے مگر اس اہم دن سے صرف دس دن پہلے آج انہیں نیویارک کی ریاستی عدالت نے ہش منی کیس میں سزا کا فیصلہ سنادیا ہے نیویارک کی فوجداری عدالت کے جج وان مرچنٹ نے ہش منی کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو Unconditional Discharge کی سزا سنائی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ٹرمپ کا جرم برقرار رہے گا مگر انہیں سزا کے طور پر نہ توجیل جانا پڑے گااور نہ ان پر کوئی جرمانہ کیا جائے گا جبکہ یہ کیس ٹرمپ کے صدر بننے کی راہ میں رکاوٹ بھی نہیں بنے گاتاہم عدالت نے پیسے دیکر چھپانے کا جرم ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا ہے یہ امریکی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ جس میں کسی امریکی صدر کو مجرمانہ مقدمے میں سزا ہوئی ہے یعنی ٹرمپ امریکا کے پہلے صدر ہوں گے جنہیں کسی مجرمانہ کیس میں سزا ہوئی ہے۔ واضح رہے مئی 2024ء میں نیویارک کی اس جیوری نے صدرٹرمپ کو ہش منی کیس میں مجرم قرار دیا تھا اور جیوری نے ٹرمپ کے خلاف Adult film starکو غیر قانونی طو رپر پیسے دینے کے تمام 34الزامات کو درست مانتے ہوئے فیصلہ سنایا تھا۔