• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین کرکٹ بورڈ ذکا اشرف پر غلط اقدامات، غیر آئینی فیصلوں کا الزام

کراچی (جنگ نیوز) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف بورڈ کے اندر سے ہی سخت الزامات کے زد میں آگئے۔

 دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں مصروف ہے تاہم کرکٹ بورڈ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ 

جمعرات کو نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے، اس دوران کرکٹ سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم نے انہیں کرکٹ کے میدان میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ 

ادھر معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی کے رکن ذوالفقار ملک نے بورڈ چیف ذکا اشرف کو ایک ای میل میں خود ان پر غلط اقدامات اور غیر آئینی فیصلوں کا الزام عائد کیا ہے۔

 انہوں نے اس کی کاپی وزیر اعظم آفس اور وزارت بین الصوبائی رابطے کو بھی بھیجی ہے۔ 

ذکا اشرف کی بطور چیئرمین تعیناتی کی چار ماہ کی مدت 5نومبر کو پوری ہورہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید